Osama bin laden full history in urdu
Osama bin laden full history in urdu
Full history of computer!
اسامہ بن لادن کے آڈیو پیغامات میں کیا تھا؟
،تصویر کا ذریعہFlagg Miller
- مصنف, رچرڈ فینٹن - سمتھ
- عہدہ, بی بی سی نیوز
امریکہ کی جانب سے سنہ 2001 میں افغانستان پر حملے کے بعد اسامہ بن لادن قندہار سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے جہاں وہ سنہ 1997 سے مقیم تھے۔ وہاں کئی عمارتوں کو جلد بازی میں خالی کیا گیا تھا۔
ان عمارتوں میں سے ایک طالبان کی وزارت خارجہ کے بالکل سامنے تھی جہاں القاعدہ کے سینیئر رہنما ملاقاتیں کیا کرتے تھے۔ وہاں سے 1,500 آڈیو کیسٹیں ملیں تھیں۔
ایک افغان خاندان کے ہاتھ اس لوٹی ہوئی عمارت سے ان کیسٹوں کی یہ کھیپ آئی جو وہ فوراً ایک مقامی آڈیو کیسٹوں کی دکان پر لے گئے۔ طالبان کے دور میں تو موسیقی پر پابندی تھی لیکن اب موقع تھا کہ ان کیسٹوں پر نئے اور معروف گانے ریکارڈ کر کے ان سے پیسہ کمایا جائے۔
سی این این کے لیے کام کرنے والے ایک کیمرا مین کو ان کیسٹوں کے بارے میں پتہ چلا تو انھوں نے دکاندار کو قائل کر لیا کہ وہ یہ کیسٹیں انھیں دے دے۔ ان کا خیال کہ اس میں اہم مواد ہو گا اور یہ خیال درست نکلا، کیوں کہ یہ القاعدہ کی آڈیو لائبریری تھی۔